Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہریار آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار بن گئے

اپ ڈیٹ 30 مئ 2020 01:43pm

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے کشمیر امور شہریار آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار بن گئے، ان کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

شہریار آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 13 سو سے زائد افراد جانوں سے ہاتھ بھی دھو چکے ہیں۔